vراولپنڈی: گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ ، 8افراد ملبے تلے دب گئے

اتوار 28 مئی 2023 17:15

/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) راولپنڈی کے علاقے پیپلز کالونی کے ایک گھر میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 8افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق دومنزلہ مکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے بعد گھر کا کچھ حصہ بھی زمین بوس ہوگیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ریسکیوذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرین میں 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں ، ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :