راولپنڈی،سلنڈر دھماکا،2 منزلہ مکان گر گیا

اتوار 28 مئی 2023 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیپلز کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سلنڈر کے دھماکے سے 2 منزلہ مکان کا ایک حصہ گر گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکان کے ملبے تلے دبے 8 افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :