سابق ایم پی اے چوہدری محمد شفیق کی قیادت میں مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی

اتوار 28 مئی 2023 20:50

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) سابق ایم پی اے چوہدری محمد شفیق کی قیادت میں مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ،ریلی غوثیہ چوک سے شروع ہوئی ہسپتال روڈ انڈر پاس آزادی چوک سے ہوتی ہوئی چن چوک پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جنہوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے کہاکہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،قوم کے دل پاک فوج کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،آج کی ریلی میں صادق آباد کے ہزاروں شہریوں نے شرکت کر کے پاک فوج سے محبت کا ثبوت دیا ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم کسی قسم کے انتشاراورفسادات کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ،لاہور کور کمانڈر جناح ہائوس اور ملک کی املاک کوجلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک میں دشمن کی ناپاک سازشوں اورانتشار پھیلانے والی قوتوں کو ہم نہیں چلنے دیں گے،پوری قوم کی دعائیں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں،ریلی میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری شفیق پپا ،چوہدری اظہر شفیق ،سابق چیئرمین بلدیہ میاں بشیر احمد ،ملک اصغر ٹوانہ،چوہدری افضال ارشد ،چوہدری اویس شفیق ،صدر غلہ منڈی چوہدری خلیل احمد ،چوہدری محمد یٰسین ،سابق چیئرمین رحمان گل سولنگی ،صدر سبزی منڈی سید صفدر علی شاہ ،عبدالصبور چوہدری ،بلال پرویز سمیت شہر کی اہم شخصیات اور ہزاروں افراد شریک تھے، ریلی کے اختتام پر پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر سابق ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

\378