کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،دو افراد زخمی ہوگئے

اتوار 28 مئی 2023 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) ملتان کے علاقہ قادر پور راں بستی شاخ مدینہ میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اتوار کے روز تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے بستی شاخ مدینہ میں کمرے کی چھت گر نے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی توچھت کے ملبے کے نیچے سے ایک خاتون جاں بحق حالت میں ملی جبکہ دو افراد کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا۔جاں بحق خاتون کی شناخت 19 سالہ ثنا بی بی زوجہ محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔