میپکو کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،ایک دن میں35 بجلی چور پکڑ لیے

اتوار 28 مئی 2023 22:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں35 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،20ہزار816 یونٹس بجلی چوری کرنے پر5لاکھ46ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،34 مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو208200روپے،ڈی جی خان سرکل میں 11بجلی چوروں کو214000روپے، رحیم یار خان سرکل میں 6بجلی چوروں کو67000روپےاورمظفرگڑھ سرکل میں 5بجلی چوروں کو57000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :