دبئی کے لیے تصدیق شدہ سفری بکنگ میں 34 فیصد اضافہ

معروف سیاحتی مقام کا رخن کرنے والوں کی بڑی تعداد میں تین سے پانچ افراد پر مشتمل فیملی گروپس شامل ہیں

Sajid Ali ساجد علی پیر 29 مئی 2023 11:42

دبئی کے لیے تصدیق شدہ سفری بکنگ میں 34 فیصد اضافہ
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 مئی 2023ء ) عالمی وباء کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کئے بعد سے دنیا بھر سے دبئی پہنچنے والوں کی تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے، جن میں بڑی تعداد سیاحوں کی شامل ہے۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق ٹریول اینالیٹکس میں مہارت رکھنے والے "فارورڈ کیز" گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ جمع کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر جون اور اگست 2023ء کے درمیان گرمیوں کے موسم کے دوران مئی کے مہینے کے لیے دبئی کے لیے ایئر لائن ٹکٹوں کے کنفرم شدہ ریزرویشنز میں 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا، یہ اعداد و شمار پچھلے مہینوں میں سیکٹر کی بحالی میں تیزی کو نمایاں کرتے ہیں۔

گروپ نے اپنی رپورٹ مین کہا ہے کہ دبئی سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے اور جب مسافروں کے زمرے پر نظر ڈالی جائے تو یہ واضح ہو جاتا ہے کہ تین سے پانچ افراد پر مشتمل فیملی گروپس دبئی جانے کے لیے سب سے زیادہ مقبول ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں فیملی گروپس کا دبئی کا سفر نمایاں طور پر بڑھنے والا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی آنے والے مسافروں کے سفر کے مقصد کو دیکھتے ہوئے اس سال جون اور اگست 2023ء کے درمیان موسم گرما کے دوران یہ کہا جا سکتا ہے کہ کاروباری سفر بھی 2023ء کے نرخوں کے مقابلے میں نمایاں ترقی حاصل کرے گا، جی سی سی کے دیگر مقامات کے مقابلے میں دبئی میں ہوٹلوں میں قیام کی شرح 2022ء میں اوسط سے زیادہ تھی، جس نے عالمی سیاحتی مقام کے طور پر امارت کی کشش کی عکاسی کی۔

فارورڈ کیز نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جولائی 2020ء میں جب سے دبئی نے عالمی فضائی ٹریفک کے لیے اپنے دروازے دوبارہ کھولے ہیں، امارت جانے والے مسافر اوسطاً زیادہ وقت گزارتے ہیں، 2022ء کے دوران امارات میں بہترین سفری کلاسوں پر ہوائی مسافروں کے تناسب میں تین فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، امیر مسافروں کی تعداد میں نسبتاً اضافہ گروپوں بشمول خاندانوں کی طرف سے ہوا، ایک منزل کے طور پر دبئی کی کشش اور ترقی نا صرف سیاحوں کی طرف سے ہوٹلوں میں گزاری گئی راتوں کی تعداد میں اضافے سے ظاہر ہوتی ہے بلکہ اس شہر میں آنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جو اب زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں۔