؁ جب تک عوام خود اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ نہیں کرے گی، چور،ڈاکو،لیٹرے اور کرپٹ ہی اقتدار میں آتے رہیں گے ،محمد حسین محنتی

پیر 29 مئی 2023 19:40

- حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کے لئے امید کی کرن، پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے۔جب تک عوام خود اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ نہیں کرے گی اس وقت تک چور،ڈاکو،لیٹرے اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے افراد ہی اقتدار میں آتے رہیں گے اور ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑکرتے رہیں گے۔

کرپشن سے پاک قیادت کو موقع دیا جائے مستقبل اسلامی نظام کا ہے جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے کارکنان ’’دستک مہم‘‘ کے ذریعے کارکنان گھر گھر، دکان ، محلہ جاکر ’’حل صرف جماعت اسلامی‘‘ کا پیغام پہنچائیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی زون وسطی کے تحت لاکھا مسجد کھوکھر محلہ میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ حافظ طاہر مجید، نائب امیر عبدالقیوم شیخ ، زون وسطی کے ناظم اصغر علی خان یوسف زئی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔ مگر پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کسی کو بھی کوئی فکر نہیں، سب اقتدار کے حصول کی خاطر محاذ آرائی میں مصروف ہیںتمام سیاسی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں،ملک میں حقیقی تبدیلی مہنگائی کے خاتمے ومعاشی خوشحالی کے لیے حل صرف جماعت اسلامی ہے۔

جس کے پاس قابل ومخلص قیادت اوربہترویژن بھی ہے۔جب تک عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی نہیں بنا یا جاتااور معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ممکن نہیں ہو جاتا اس وقت تک ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے۔کارکنان دستک مہم میں گلی محلے گھر دکان پرجاکر عوام تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کے والد کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی