قربانی کی داستان، بیٹے کو بچانے کی کوشش میں سعودی بریگیڈیئر جنرل السھلی سمندر میں ڈوب گئے

منگل 30 مئی 2023 12:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) سعودی عرب میں قربانی کی ایک نئی کہانی اس وقت سامنے آئی ہے جب بریگیڈیئر جنرل سالم بن مسلم آل عبید السھلی ہاف مون بیچ پر تیراکی کرتے ہوئے اپنے جوان بیٹے کو بچانے کی کوشش میں سمندر کی گہرائی میں ڈوب گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کہانی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جس سے بے مثال قربانی کا اظہار ہو رہا ہے۔

بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے باپ کا کردار سامنے آیا ۔

(جاری ہے)

جامع مسجد میں المعجمہ گورنری میں بریگیڈیئر جنرل سالم السھلی کے لیے دعا کی گئی۔ التویجری سٹریٹ پر جامعیین کالونی میں مرحوم کے گھر پر تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت کے لیے دعائیں جاری ہیں۔ لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرحوم سب کو پیاری، اچھی اور امتیازی صفات کے حامل تھے۔ وہ اپنے پیچھے آنسوئوں سے بھرے غمزدہ دلوں کو چھوڑ گئے ہیں۔بڑی تعداد میں شہریوں نے بریگیڈیئر جنرل سالم السھلی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔