فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 5 جون سے شروع ہوں گے

بدھ 31 مئی 2023 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2023ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہوراور راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 5جون سے شروع ہوں گے۔ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر جعفر علی نے بدھ کو اے پی پی کوبتایاکہ ریگولر امیدواروں کی رول نمبرسلپس ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں کو جبکہ پرائیویٹ طلبہ کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز پر درج پتوں پر ارسال کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوارکو رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ فوری طور پرمتعلقہ بورڈ کی انٹر برانچ کے انچارج سے رابطہ کر سکتا ہے جبکہ رول نمبر سلپ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے تاہم اگر کسی طالب علم کے کوائف نا مکمل یا بقایا فیس کی وجہ سے رول نمبرسلپ روک لی گئی ہے تو وہ فوری اپنا اعتراض کلیئر کرکے رول نمبرسلپ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات، رہنمائی یا کسی مسئلہ کی صورت میں کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ کے فون نمبر 041-2517710-11 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔