Live Updates

عمران خان انوکھا لاڈلہ ، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی ، شاہنواز رانجھا

بدھ 31 مئی 2023 21:51

عمران خان انوکھا لاڈلہ  ، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے ، پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی ،نو مئی کو انتہا پسند جتھوں نے حساس تنصیبات پر حملے کئے ، عمران خان نے انتشار ، تشدد ، جلائو گھیرائو کی سیاست کو فروغ دیا ، اداروں پر حملے کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے ، عمران خان کی انتشار کی سیاست کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ، عمران خان نے دھرنوں اور لانگ مارچ کے سوا کچھ نہیں کیا ،2014ء میں اس جماعت کی تربیت کی گئی کہ جلائو گھیرائو کرو سب کچھ جلا دو،قانون کے مطابق تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ کاش جو سہولیات عمران خان کو عدالت کی جانب سے ملی ہیں وہ نواز شریف کو بھی میسر ہوتیں، کاش یہ سہولیات مریم نواز کو بھی ملتیں جب انہیں اپنے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا تھا کاش یہ سہولت فریال تالپور ، خورشید شاہ ، رانا ثناء اللہ کو بھی ملتی جو ریلیف عمران خان کو عدالت سے مل رہا ہے وہ ہمارے رہنمائوں کو نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان کو اس کے جرائم کی سزا کا ٹرائل عدالتوں میں منصفانہ فیصلہ نہیں ہوگا پھر ہر کوئی اس بنیاد پر کھلے عام قانون شکنی اور کرائم کرے گا اتنا زیادہ اگر ہم جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پاکستان کی عدلیہ تو پہلے ہی عالمی ریکنگ میں 150ویں نمبر پر ہیں تو اب ان حالات میں کیا حال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ لاڈے کو ہر چیز کا این او سی دیا گیا ہے عدالتیں عمران خان جیسی سہولیات دوسرے سیاسی رہنمائوں کو بھی دیں عمران خان کی اپنے ورکروں کی تربیت کا اثر نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کی صورت میں نکلا عمران خان کو ملک میں آگ لگانے کے باوجود اجتماعی ریلیف دے دیا جاتا ہے عوام سوچنے پر مجبور ہیں کہ اتنا کچھ کرنے کے باوجود عمران کو ریلیف کیوں مل رہا ہے عمران خان کو اس طرح تحفظ دیا گیا تو پھر عوام کیا سوچیں گے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگر اس دوہرے معیار سے کیا پیغام دیا جارہا ہے کسی کو بھی پارلیمان میں مداخلت کا اختیار نہیں مگر ہماری عدلیہ یہ کام بھی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں عدالتیں کہتیں تھی کہ پارلیمان میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا اس وقت عدالتیں اپوزیشن رہنمائوں کو اتنا ریلیف نہیں دیتی تھیں جتنا اس انوکھے لاڈے کو دے رہی ہیں اس وقت عمران خان اداروں پر حملہ آور ہے عمران خان کی جو سیاسی تربیت ہے اس سے سب کو سبق سیکھنا چاہیے کہ یہ کیسی انتشار کی تربیت ہے ۔شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہماری قیادت نے جھوٹے مقدمات میں جیلیں کاٹیں مگر ہم نے کبھی اداروں اور حساس تنصیبات پر حملہ آور نہیں ہوئے بلکہ بہادری کے ساتھ کیسز کا سامنا کیا جبکہ عمران خان نے مختلف کیسز میں عدالتی طلبی پر عدالت کو دھمکیاں دیں مگر پھر بھی یہ عدلیہ کا لاڈلہ رہا اور ریلیف ملتا رہا عمران خان کو مستقبل قریب میں درج کیسز میں بھی ضمانت دے دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2018میں آپ کو آرٹیکل 69یاد رہتا ہے اور 2022میں آرٹیکل 69بھول جاتاہے یہ دوہرا معیار ہے آئینی طور پر عدلیہ کو یہ حق نہیں وہ قانون سازی کریں قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے عمران خان اور نواز شریف کے کیسز دیکھیں تو ناانصافی صاف نظر آتی ہے نواز شریف کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نا اہل کیا جاتا ہے جبکہ عمران خان کو صرف ڈی سیٹ کیا جاتاہے تاحیات نااہل نہیں کیا جاتا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلائو A گھیرائو کے تمام ثبوت موجود ہیں ایکشن ہوسکتا ہے مگر عدلیہ اس میں رکاوٹ پیدا کرکے عمران خان کو ریلیف دے دیتی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام کی ایک بڑی تعداد اور پارلیمان بھی اگر کسی جج پر تحفظات کا اظہار کرتا ہے تو اس جج کو خود ہی اس کیس سے الگ ہوجانا چاہیے کہ میں اس کیس کی سماعت نہیں سنوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں ایک ناجائز جماعت کو اقتدار میں سہولت کاری کے ذریعے لایا گیا جہاز بھر بھر کر ایم پی ایز اور ایم اینز کو پارٹی میں شامل ہونے کیلئے لایا جاتا رہا ہے یہ سہولت کاری اب بھی جاری ہے اس کو بھی روکنا ہوگا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات