Live Updates

انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ،عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کر دی

بدھ 31 مئی 2023 22:40

انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارا نہیں، حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر کہاکہ حکومت کو مذاکرات کی دعوت ملک کی خاطر دی ہے۔ ایک سوال پر عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کی۔ سابق وزیراعظم سے سوال ہوا کہ عارف علوی آپ کے سوالوں کا جواب نہیں دیتے جس پر عمران خان نے کہا کہ نہیں نہیں یہ بالکل غلط ہے، یہ بات بھی درست نہیں کا میرا عارف علوی سے کوئی رابطہ نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات