یمن میں مئی کے دوران 4 ہزار بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا یا گیا ، سعودی عرب

جمعہ 2 جون 2023 11:17

یمن میں مئی کے دوران   4 ہزار بارودی سرنگوں کو  ناکارہ   بنا یا گیا ،  سعودی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2023ء) سعودی عرب کے مسام منصوبے کے تحت یمن کے مختلف علاقوں سےمئی کے دوران 4 ہزار بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مسام منصوبے کے تحت یمن میں مئی کے دوران 3ہزار239 ایسی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا جو پھٹی نہیں تھیں ۔علاوہ ازیں 674 ٹینک شکن بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائی گئیں۔ شاہ سلمان مرکز سے متعلق میڈیا سینٹر نے توجہ دلائی کہ مسام منصوبہ جون 2018 کے آخر میں شروع کیا گیا تھا اب تک اس کے ذریعے4 لاکھ سے زائد بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی جاچکی ہیں۔ یہ سرنگیں یمن میں 46.4 مربع میٹر کے علاقے میں بچھی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :