مالی بے ضابطگیاں،عثمان بزدار دور لے منصوبوں کا ابتدائی ریکارڈ نیب کے حوالے

جمعہ 2 جون 2023 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اثاثہ جات کے علاوہ ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے محکمہ مواصلات نے سابق وزیر اعلیٰ کے دور میں شروع ہونیوالے منصوبوں کا ابتدائی ریکارڈ نیب لاہورکو فراہم کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے 2018ء سے 2022ء کا 4سالہ ریکارڈ فراہم کیا،نیب نے سیکرٹری مواصلات سے 2جون تک ریکارڈ فراہمی کی ہدایات کی تھیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے منصوبوں کے ٹھیکیداروں اور ٹینڈرزکا ریکارڈ بھی نیب کودیدیا۔