شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 جون 2023 21:29

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 جون 2023ء) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسلی میں ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔