Live Updates

’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘وزیر اعلی پنجاب کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار

پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا‘ مریم نواز

ہفتہ 10 مئی 2025 11:54

’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘وزیر اعلی پنجاب کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،پاک سرزمین کے سپاہیوتم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو۔

(جاری ہے)

سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے۔جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلااور کڑی ضرب دی، پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔انہوںنے کہا کہ امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں ضرب ہوتا ہے،پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات