Live Updates

جیلوں میں ظلم ،بہیمانہ سلوک کا جراتمندی سے سامنا کرنے پر کارکنان ، خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ عمران خان

پرامن احتجاج کی آڑ میں ان مائوں،بہنوں، بیٹیوں کی اس لئے تذلیل کی گئی تاکہ انہیں ڈرایا دھمکایا جاسکے‘ چیئرمین پی ٹی آئی

اتوار 4 جون 2023 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید تمام کارکنان اورخواتین کو ظلم اور بہیمانہ سلوک کا جراتمندی سے سامنا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ مائوں، بہنوں بیٹیوں کو اغوا ء کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خواتین کو جیلوں میں بدسلوکی کا نشانہ بنانے اور نہایت غیرانسانی حالات میں رکھنے کے ساتھ انہیں شدید ذہنی اذیت پہنچانے کا سلسلہ جارہی ہے، ان تمام خواتین میں سے کوئی بھی جلا ئوگھیرا ئومیں ملوث نہیں، پرامن احتجاج کی آڑ میں ان مائوں،بہنوں، بیٹیوں کی اس لئے تذلیل کی گئی تاکہ انہیں ڈرایا دھمکایا جاسکے۔

انہوںنے کہا کہ خواتین کو خوفزدہ کرنے کا مقصد انہیں آئندہ پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال سے باز رکھنااور سیاست سے دور رکھنا ہے۔ہماری ان تمام خواتین نے جس حوصلے اور وقار سے اس بہیمانہ، انسانیت سوز اور مجرمانہ سلوک کا سامنا کیا اس پر مجھے فخر ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات