عیدالاضحی کی آمد پر مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ

محکمہ لائیو سٹاک نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے لمپی اسکن وائرس کی 83 ہزارویکیسن ڈوزخرید لی ہیں، رپورٹ

اتوار 4 جون 2023 15:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، موشیوں کی نقل وحرکت سے بڑے پیمانے پر وبا پھیلنے کے امکانات ہیں، محکمہ لائیو اسٹاک نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے لمپی اسکن وائرس کی 83 ہزارویکسین ڈوزخرید لی ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر مویشیوں میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ممکنہ کانگو اور لمپی وائرس کی روک تھام کیلئے سفارشات پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے، قبائلی اضلاع میں چیک پوسٹوں کو مویشیوں کے لیے اضافی اسپرے فراہم کیا جائے، شمالی وزیرستان اور تمام سب ڈویژنز میں چیک پوسٹوں پرعملہ تعینات کیا جائے کیونکہ مویشیوں سے پھیلنے والی بیماریاں صحت عامہ کے لیے بھی خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک عالمزیب خان نے بتایا کہ اب تک لمپی اسکن وائرس کی 83 ہزارویکیسن ڈوزخریدی گئی ہیں اور مزید ویکسین خریدنے کیلئے محکمہ خزانہ سے فنڈز مانگے گئے ہیں۔گزشتہ سال خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن وائرس سے 7 ہزارمویشی مر گئے تھے ، لمپی اسکن وائرس سے گزشتہ سال 1 لاکھ 8 ہزار مویشی متاثر ہوئی تھی۔