Live Updates

پی ٹی اے نے بھارتی پروپیگنڈہ نیٹ ورک بند کر دیا

پاکستانی عوام کی فیصلے کی تعریف، بھارتی سائٹس سمیت سب کچھ بند کرنے کی تجویز

جمعہ 9 مئی 2025 21:20

پی ٹی اے نے بھارتی پروپیگنڈہ نیٹ ورک بند کر دیا
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پی ٹی اے نے بھارتی پروپیگنڈہ نیٹ ورک بند کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پاک بھارت تنازعے کے دوران بھارتی پروپیگنڈہ روکنے کیلئے کئی چینلز اور ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی نیوز چینلز، یوٹیوبرز اور میڈیا ویب سائٹس نے گزشتہ رات جھوٹے اور غیر منطقی پروپیگنڈہ کو بڑھانا شروع کر دیا تھا،ان چینلز نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ لاہور فتح کر لیا گیا ہے، کراچی پورٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ حقیقت میں پاکستانی اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے ہوئے تھے۔

پی ٹی اے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے 16 یوٹیوب نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیوز کے لنکس اور 32 بھارتی میڈیا ویب سائٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ہے جو جھوٹی خبریں اور پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پھیلا رہے تھے۔پاکستانی عوام نے پی ٹی اے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سب کچھ بند کر دو، ایک اور نے کہاہم پہلے ہی ان کا مواد نہیں دیکھتے، اچھا ہے، بند کر دو۔ایک صارف نے کہاکہ ان کی سلیبرٹیز کو بھی یہاں بند کر دو۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات