چین کی وحدت ناگزیر ہے، چینی وزیر دفاع

چینی فوج کسی بھی مخالف سے خوف زدہ نہیں ہو گی ، لی شانگ فو

اتوار 4 جون 2023 15:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع لی شانگ فو نے چین کا نیا سیکورٹی انیشیٹیو کے عنوان سے سنگاپور میں 20 ویں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی شانگ فو نے کہا کہ چین کی وحدت ناگزیر ہے اور ایسا ہی ہو گا۔ یہ عوام کی خواہش اور رجحان ہے۔

(جاری ہے)

ہم پر امن طریقے سے ملک کی وحدت کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کے خواہاں ہیں تاہم طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا وعدہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اگر تائیوان کو چین سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو چینی فوج کسی بھی مخالف سے خوف زدہ نہیں ہو گی اور چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طرح سے تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :