پشاور،جلاؤ گھیراؤ کے ملزمان کو پناہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے

اتوار 4 جون 2023 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) پشاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے۔ضلع بونیر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 رہنماؤں کو پناہ دینے والوں کے خلاف پہلا پرچہ کٹ گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف بونیر کے رہنما بختیار علی، ہشتم خان کے خلاف تھانہ گاگرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ دفعہ 212 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا، ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما میناخان اور سابق ایم این اے شاہد خٹک کو اپنے ریسٹ ہاؤس میں پناہ دی۔پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دونوں روپوش رہنماؤں کو ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔