دبئی کسٹمز کی مدد سے کینیڈین حکام نے 547 کلو گرام سے زیادہ منشیات ضبط کرلی

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انتھک لگن منشیات کے غلط استعمال کے تباہ کن نتائج سے بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،حکام

پیر 5 جون 2023 18:16

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) دبئی کسٹمز کی مدد سے کینیڈین حکام نے شپنگ کنٹینروں سے 547 کلوگرام سے زیادہ منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی ہے۔یہ کنٹینر ایک ایشیائی ملک سے کینیڈا کے لیے بھیجے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کسٹمز کے مشکوک کھیپوں کا سراغ لگانے اور دنیا بھر میں کسٹم حکام کے ساتھ اہم معلومات کے تبادلے کے جدید ترین نظام نے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

دبئی حکام کی سرحد پار جرائم کا مقابلہ کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے انتھک لگن قوموں کی برادری کو منشیات کے غلط استعمال کے تباہ کن نتائج سے بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔دبئی کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل اور پورٹس، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے سی ای او احمد محبوب مصبیح نے متحدہ عرب امارات اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں دبئی کسٹمز کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ ہموار تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، تجارتی تبادلے کو فروغ دینے اور منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون پرمرکوز ہے۔ان کوششوں کو عالمی تجارتی تنظیم، ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن اور بین الاقوامی تنظیم برائے فوجداری پولیس (انٹرپول)کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔اس سے متحدہ عرب امارات کی عالمی مسابقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مصبیح نے مزید کہا کہ ہم دبئی کسٹمز افسروں کے انٹیلی جنس تجزیے، کسی کھیپ کا سراغ لگانے اور مختلف اداروں کے ساتھ سکیورٹی اور کسٹم آپریشنز کے تمام پہلوں میں معلومات اور مہارت کے بلا تعطل تبادلے میں غیرمعمولی کام کی تعریف کرتے ہیں۔دبئی کسٹمز کے کسٹم انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد المنصوری نے کا کہنا تھا کہ ان کے محکمہ کی بنیادی توجہ بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کرنے پرمرکوز ہے۔

اس کا مقصد عالمی سلامتی میں متحدہ عرب امارات کی حیثیت کو مضبوط بنانا ہے۔اس کے لیے سرکاری ادارہ اپنے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو عالمی سپلائی چین کے تحفظ کے لیے وقف کرتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اندرونی طور پر تیارکردہ جدید نظاموں کے ساتھ دبئی کسٹمز مثر طریقے سے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتا ہے اور اپنی ہنرمند افرادی قوت کی مدد سے انتہائی خطرے کی حامل کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے۔