تمام رفاحی اداروں ،تنظیموں ومدرسہ جات کے منتظمین قربانی کی کھالوں کی درخواستیں 22 جون تک جمع کراسکتے ہیں، ڈی سی نارووال

پیر 5 جون 2023 18:18

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ضلع نارووال کے تمام رفاحی ادارے ،تنظیمیں ومدرسہ جات کے منتظمین عیدالضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے حوالے سے درخواستیں برائے (این او سی) 22جون تک دفتری اوقات میں ڈپٹی کمشنرآفس میں جمع کروا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنارووال آفس(جنرل برانچ) کی طرف سے ضلع نارووال کے تمام رفاحی اداروں ،تنظیموں ومدرسہ جات کے منتظمین کوآگاہ کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں کو زیرغورنہیں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :