انفینکس نے انٹرٹینمنٹ سے بھر پوراپنا نیا اسمارٹ فون SMART 7صرف 26,999میں فروخت کیلئے پیش کر دیا

پیر 5 جون 2023 17:00

انفینکس نے انٹرٹینمنٹ سے بھر پوراپنا نیا اسمارٹ فون  SMART 7صرف 26,999میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے انتہائی کم قیمت والے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور اسمارٹ7 کو پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر نے کا اعلان کیا ہے۔انفینکس اسمارٹ 7اپنی  بہترین خصوصیات اور قیمت کے ساتھ موبائل صارفین کو تفریحی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔


 

انفینکس اسمارٹ7  7GB تک کی توسیع شدہ ریم اور 6.6’’کیبڑے ڈسپلے پر مبنی اسمارٹ فون  ہے۔انفینکس اسمارٹ  7 اور  اسمارٹ7  ایچ ڈی دونوں Xpark پر آن لائن اور ملک بھر کے آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔ اس کی7 جی بی تک کی توسیعی ریم صارفین کو اپنی پسندیدہ ایپلی کیشنز کے ذریعے نیویگیٹ کرتے ہوئے، گیمز کھیلنے اور اپنے پسندیدہ شوز کو اسٹریم کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے ملٹی ٹاسک کرنے کے قابل بناتی ہے جبکہ اسمارٹ7 کی 7GB  RAM میں سے  GB 4 توسیع کے لیے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اندرونی اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

انفینکس ا سمارٹ 7 سیریز  پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انفینکس کے سی ای او مسٹر Joe Hu نے کہاکہ ''ہم خاص طور پر ہر طرح کی تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسمارٹ فون ڈیزائن کرنا چاہتے تھے اور انفینکس ا سمارٹ 7 کے ساتھ ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ''۔

مزید برآں،اسمارٹ  7میں ایک اضافی واضحAI  13MPکیمرہ پر مشتمل ہے جو خاص طور پر فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہیجبکہ انفینکس اسمارٹ 7 کے کلرز کی بات کی جائے تو یہ  Peacock Blue، Polar Black، Coastal Green اور Iceland Whiteکلرز کیساتھ مارکیٹ میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :