وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ اور چار جوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس

پیر 5 جون 2023 20:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے وادی نیلم چانگن کے مقام پر پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ اور چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ افسوسناک حادثہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :