آزاد کشمیر باشعور لوگوں کی دھرتی ہے ،پاکستان لٹریچرفیسٹیول کا مقصد لوگوں کے درمیا ن پیدا ہونے والی دوریاں ختم کرنا ہے،مقررین

پیر 5 جون 2023 20:31

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) آزاد کشمیر باشعور لوگوں کی دھرتی ہے،پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا مقصد لوگوں کے درمیا ن پیدا ہونے والی دوریاں ختم کرناہے ،ہر علاقے کا اپنا کلچر ہے جسے فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے ،آپ سندھ کا دروہ کریں قدم قدم پر ہیروز اور تاریخ بکھری پڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف و مقبول شعرا،ادیب و دانشور اورصحافیوں محترمہ نور الہدا شاہ ،وسعت اللہ خان ،ڈاکٹر مظہر عباس ،ڈاکٹر ایوب شیخ،ڈاکٹر صغری صدف ، حضورہ شیخ ،بشیر سروردی سمیت دیگر نے مرکزی ایوان صحافت کے دورہ کے موقع پریس کلب کے عہدیداران و ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری بشارت مغل نے آرٹس کونسل آف پاکستان کے وفد کو مرکزی ایوان صحافت سے متعلق بریفنگ دی آرٹس کونسل آف پاکستان کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفرا باد میں جاری پاکستان لٹریچر فیسٹیول انعقاد پر احمد شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے ذیعے ہمیں اس خطے کا دورہ کرنے کا موقع ملا،کشمیر سے پاکستان کا رشتہ لا زوال ہے ، فیسٹیول کے ذریعے وہ مسائل بھی سامنے آئے جو ہماری آنکھوں سے اوجھل تھے ،س طر ح کےفیسٹیول سے لوگوں کو قریب آنے کا موقع ملتاہے اور مسائل کے حل کے لیے پیش رفت ہوتی ہے،خطہ کشمیر کے ان مسائل کو اجاگر کرنے لیے کشمیر کے صحافیوں کو پاکستان کے مختلف صوبوں کا دورہ کرکے سیاسی قیادت کو آگاہ کرنے کی بھی ضرورت ہے یہ خطہ ہر لحاظ سے بلاشبہ اپنی ایک حثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب واحد اقبال بٹ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبتوں کا تسلسل جاری و ساری رہیگا ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کی نامور ادبی شخصیات نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے سب سے بڑے صحافتی اداہ کا دورہ کر کے ہماری عزت افزائی کی ہے ۔