9 مئی کو شہدا اور انکی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والی جماعت خود کرچی کرچی ہو چکی ہے،نواز شریف ترقی وخوشحالی کا نام ہے۔مریم نواز
پیر 5 جون 2023 22:38
(جاری ہے)
جلسہ میں سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر،صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،راجہ مشتاق منہاس،چوہدری محمد عزیز،راجہ صدیق،چوہدری اعجاز کٹھانہ،افتخار گیلانی،پرویز چغتائی،آفتاب اعوان،راجہ سعید انقلابی،راجہ سعید جنجوعہ،راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ،اس کے علاوہ سابق وزراء حکومت بھی موجود تھے ۔
مریم نواز شریف جونہی جلسہ گاہ پہنچی تو بارش شروع ہو گئی۔مریم نواز نے بغیر چھتری کے بارش میں ہی اپنا خطاب جاری رکھا اور لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ زندہ دلان کشمیر ہیں ، میرے کشمیری بھائی بارش میں کھڑے ہو کر میرا خطاب سن رہے ہیں، میں بھی بغیر چھتری کے خطاب کروں گی ۔مریم نواز شریف نے 9 مئی کے سانحہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو شہدا ء کی بے حرمتی کرے ، ان کی یادگاروں کو آگ لگائے، جو ان جہازوں کو آگ لگائے جنہوں نے دشمن کے جہازوں کو مار گرایا وہ ہم میں سے نہیں ہوسکتا اور وہ پاکستانی بھی نہیں ہوسکتا۔جس نے 9 مئی کو شہدا اور انکی یادگاروں کیساتھ یہ سلوک کیا وہ جس بنکر میں بھی چھپا بیٹھا ہے سن لے کہ پاکستانی قوم اور کشمیری اسے کبھی معاف نہیں کریں گے ، اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے ۔مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پورا پاکستان اورآزاد کشمیر شرمندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری ہیں ،یہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں، آج ہم کشمیر کی وادی میں کھڑے ہیں، کشمیر کے ہر گھر میں شہدا موجود ہیں۔مریم نواز نے کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ،شہدا کی یادگاروں کو جلانے والوں کا احترام نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا بھی غصے میں ہو کوئی پاکستانی ملک کو آگ لگانے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب موٹر وے پر سفرکرتے ہیں تو کس کا نام یاد آتا ہے؟ آزاد کشمیرمیں ہسپتال، سکول، یونیورسٹیز دیکھتے ہو تو کس کا نام یاد آتا ہے، 75 برسوں میں نوازشریف کے 9 سال نکال دو تو کچھ نظرنہیں آتا ، جب کسی کے پاس کارکردگی نہ ہو تو گھیرؤا جلاؤ، فتنہ بازی ، کرتا ہے، جس کو مسلط کیا گیا آج وہ جماعت کہاں گئی؟ جہاں سے یہ جماعت آئی وہیں واپس چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےجرات اور حوصلہ کے ساتھ مشکلات برداشت کیں مگرکبھی پاکستان پرآنچ نہیں آنے دی۔ ۔ 2021 میں جس جماعت کو آزاد کشمیر میں دھاندلی کے ذریعے مسلط کیا گیا تھاوہ آج کہاں ہے، ان کے اپنا لگا یا ہوا وزیر اعظم آج انہی کے خلاف کھل کر ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے جماعت نے نواز شریف اور مسلم لیگ کو ختم کرنے منصوبہ بنایا وہ خود کرچی کرچی ہو گئی، آزاد کشمیر میں جس جماعت نے کشمیر کی خدمت کی وہ مسلم لیگ ن ہے،آج تک مسلم لیگ کے کسی وزیر اعظم یا وزیر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا اس لیے کہ جو آپ کا بجٹ تھا وہ آپ کی تعمیروترقی پر لگایا گیا اور پوری دیانتداری کے ساتھ خرچ ہوا دوسری طرف جو حکومت 2021میں مسلط کی گئی جو ہسپتال اور سڑکیں،سکول کالج، بننے تھے وہ نہیں بن سکے اس لیے کہ پی ٹی آئی سربراہ نے کشمیر اور گلگت بلتستان سے اپنا خرچہ پورا کرنا شروع کردیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ آئے گی اور ترقی کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے ۔مریم نواز نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہر طرف نواز شریف کا نام ہی گونجے گا، نواز شریف کی واپسی پر 2017 سے ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا، انہوں نے عوام سے کہا کہ 8 تاریخ کو شیر پر مہر لگانی ہے۔باغ کے غیور عوام جب گھروں سے نکلیں تو نواز شریف کے تعمیروترقی کے کاموں کو دیکھ کر مشتاق منہاس کو ووٹ دیں،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے باغ میں امراض قلب ہسپتال کا اعلان کیا تھا جو نہ بن سکا آپ مشتاق منہاس کو کامیاب کریں مریم نواز مشتاق منہاس کے ساتھ ملکر یہ ہسپتال قائم کرے گی ، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے،مزید اہم خبریں
-
میانمار میں تشدد کی لہر اور شہریوں پر حملے تشویشناک، گوتیرش
-
غزہ: یو این اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد میں ہلاکت پر گوتیرش غمزدہ
-
مجھے نہیں لگتا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا
-
واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے
-
شینزن میں پاک چین بزنس فورم کے انعقاد دوطرفہ تعاون کا ایک نیا باب ہے. اسحاق ڈار
-
پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف
-
وزیراعظم شہباز شریف کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سے ملاقات
-
بدعنوانی کے خاتمہ، بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.شہبازشریف
-
بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی
-
پاکستان سمیت پانچ ممالک دو سال کے لیے سلامتی کونسل کے رکن منتخب
-
معروف سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
-
نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کا اہم اجلاس کل (بروز جمعہ) کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.