فیصل آباد،ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 100سے زائد مقامات پر وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار

پیر 5 جون 2023 22:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) شہر اور گردونواح ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 100سے زائد مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے ظہیر احمد کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے 10 تولے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لے گئے‘ علی ہائوسنگ کالونی کے عبدالغفار سے نقدی‘ فون‘ امام بارگاہ چوک کے قریب طیبہ سے پرس چھین لیا‘ بوہڑ چوک کے قریب کاشف‘ لیاقت روڈ پر افتخار سے پرائز بانڈ‘ 279 رب میں عظیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ اچکیرہ کے قریب بابر حسین سے نقدی‘ فون‘ کشمیر روڈ پر شہباز سے نقدی‘ فون‘ ڈیرہ سائیں قبرستان سے رئوف اکبر سے نقدی‘ فون‘ فوارہ چوک کے قریب زاہد محمود سے لیپ ٹاپ‘ کلائی گھڑی‘ نقدی‘ 218 رب کے عارف سے نقدی‘ فون‘ یاسر خان سے نقدی‘ فون‘ بولیدی جھگی کے عمیر سے نقدی‘ فون‘ نگہبان پورہ کے نعیم الله سے نقدی‘ فون‘ جھمرہ روڈ پر حافظ ریحان سے نقدی‘ فون‘ 121 ج ب کے محمد عمر کے دفتر‘ سمانہ پل کے قریب آصف علی کے گھر سے سوا لاکھ کا سامان چور لے اُڑے‘ جھمرہ روڈ پر نواز سے نقدی‘ فون‘ اسماعیل گرین ٹائون سے نعیم اکبر سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 155 رب کے گلفام سے ایک لاکھ روپے‘ فون‘ تیمور اڈا کے قریب سعید خان سے نقدی‘ فون‘ گٹ والا کے قریب نبیل‘ خیابان کالونی کے رفحان سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ بٹالہ کالونی کے افتخار حسین‘ ڈی ٹائپ کالونی کے قریب اعجاز‘ ناولٹی پل کے قریب وسیم‘ بجلی گھر سمندری روڈ سے سرفراز‘ 215 رب کے اعجاز سے نقدی‘ فون‘ 76 رب کے ابوالقاسم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر یاسر سے فون‘ نقدی‘ ونشیاء گارڈن کے قریب میاں عمر خان‘ دانیال ٹائون میں نعیم‘ اسلام پورہ میں محبوب کے نجی سکول کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے‘ 79 ج ب میں فیصل‘ 274 ج ب کے عباس‘ 249 رب کے تنویر احمد‘ 84 گ ب کے ذکاء الله‘ 80 گ ب کے اسلم کو لوٹ لیا گیا‘ لاہور موڑ پر حبیب سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 66 گ ب کے غلام حسین‘ 117 گ ب کے جاوید اقبال‘ 61 گ ب کے ادریس‘ 77 گ ب کے امجد محمود‘ 374 گ ب کے انور کے ڈیرے سے بکرے‘ 381 گ ب کے ظفر اقبال‘ 283 گ ب کے اشرف‘ 282 گ ب کے عمیر علی کے گھروں کا صفایا کر دیا گیا‘ 266 رب کے ذیشان سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 101 گ ب کے آفاق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 106 رب کے ریاست سے رکشہ‘ 73 رب کے وسیم‘ لیاقت علی کو لوٹ لیا‘ 266 رب کے نوید سے 2لاکھ روپے‘ فون‘ 90 رب کے شاکر سے 85ہزار روپے‘ فون‘ 64 رب کے عبدالرزاق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 91 رب کے معظم عباس سے نقدی‘ فون‘ 428 گ ب کے صدام حسین کے بکرے‘ 195 گ ب کے عابد منیر سے مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ جبکہ سیشن کورٹ سے زوار حسین‘ الائیڈ ہسپتال سے جنید شوکت‘ سرکلر روڈ سے سید علی رضوی‘ ضلع کچہری سے گل احمد‘ شیخ کالونی سے شہروز‘ جھنگ بازار سے غلام مصطفی‘ رضاآباد کے شہروز‘ کلیم شہید کالونی کے بشارت‘ حاجی آباد کے خلیل‘ مانانوالہ کے خلیل‘ منصورآباد کے شوکت‘ شمس آباد میں شیر علی‘ کلاش گرائونڈ سے غلام مرتضیٰ‘ چک جھمرہ کے جاوید‘ ڈی گرائونڈ سے فاروق‘ گٹ والا سے نجم حسین‘ کینال روڈ سے کرم الٰہی‘ مدینہ پارک سے نواز مسیح‘ رضا گارڈن کے بلال‘ گٹ والا سے زاہد محمود‘ ربانی کالونی سے محمد سعید‘ سرفراز کالونی سے طاہر‘ پہاڑی والی گرائونڈ سے غلام محی الدین‘ عاصم ٹائون سے اعجاز‘ علامہ اقبال کالونی کے اشفاق‘ گول چوک ڈی ٹائپ کالونی سے سہیل‘ 25 رب کے عمران‘ 66 ج ب کا احتشام‘ رحمانیہ روڈ سے نعمان‘ سرسید ٹائون سے زین العابدین‘ سول ہسپتال سے شفاقت علی‘ 452 گ ب کے راشد‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے ابوسفیان‘ محمد عظیم‘ 541 گ ب کے غلام مرتضیٰ‘ عمر دراز‘ کالج روڈ سمندری کے شبیر حسین‘ احاطہ کچہری سمندری کے عمران فاروق گل اور دیگر سے موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔