عثمان بزدار نیب کی طلبی کے باوجود پھر پیش نہ ہوئے

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا

پیر 5 جون 2023 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی طلبی کے باوجود ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو ذاتی حیثیت میں مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ صبح دس بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

نیب عثمان بزدار کو دس بار طلب کر چکا ہے۔نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف اربوںکے اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔نیب نے عثمان بزدار کوجائیدایوں کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے پیش نہ ہونے پر انہیں دوبارہ طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔