Mیورپ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ّ پاکستان میں مقیم بچوں کو گروپ فیملی قانون کے تحت ان ممالک لانے پر کام شروع کر دیا

پیر 5 جون 2023 20:50

ل*برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) یورپی ممالک میں مقیم وہ پاکستانی جن کے بچے پاکستان میں ہیں ان کو گروپ فیملی قانون کے تحت ان ممالک میں لانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) اٹلی کے چیف آرگنائزر چوہدری آفتاب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق یورپ کے صدر سید خرم رضا کاظمی کی قیادت میں پہلا کام یورپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے بچوں کو لانا ہے۔

دوسری بڑی ترجیح یورپی ممالک اور پاکستان کے درمیان خوش گوار ماحول پیدا کرنا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے یورپی سرمایہ داروں اور کاروباری شخصیات کو ا?مادہ کرنا ہے۔چوہدری آفتاب نے مزید کہا پاکستان اور اٹلی کے درمیان معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پاکستان میں اٹلی کے سفیر اندریاس فیراریسے پہلے ہی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔۔