ملتان،کمسن بچے کے ہاتھ گرم تیل میں ڈال کر جلا دیے گئے، پولیس

پیر 5 جون 2023 22:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2023ء) ملتان کی بستی ملوک میں کمسن بچے کو برتن دھونے سے انکار پر ملزم نے اس کے ہاتھ جلادیے۔ملزم نے کمسن بچے کے ہاتھ گرم تیل کی کڑھائی میں ڈال کر جلائے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برتن دھونے سے انکار پر بچے کو سزا دی گئی۔ملزم کی مٹھائی کی دکان ہے اس نے 5 سال کے بچے کو برتن دھونے کیلئے بلایا تھا، انکار پر اس نے بچے کو تھپڑ مارے اور اس کے بعد ہاتھ گرم تیل کی کڑھائی میں ڈال کر جلادیے۔

متعلقہ عنوان :