لواحقین کوٹہ کی بحالی سے صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں خاطر خواہ کمی آئے گی، صوبائی سیکرٹری مواصلات

منگل 6 جون 2023 22:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی جانب سے لواحقین کوٹہ کے تحت سابقہ ایکسین مرحوم سلیم ساتکزئی کے بیٹے کو جونیئر کلرک پوسٹ کے آرڈر دیے گئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات امیر حمزہ زہری اور سیکشن آفیسر عبدالغفار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ لواحقین کوٹہ کی بحالی صوبہ بھر کے لواحقین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے موجودہ حکومت نے بحال کیا جسکا سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور انکی کابینہ کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کوٹہ کی بحالی سے صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں خاطر خواہ کمی آہیگی ۔ واضح رہے کہ لواحقین کوٹہ کے بحالی کے بعد محکمہ مواصلات و تعمیرات میں لواحقین کوٹہ کے تحت یہ پہلی تعیناتی کے آرڈر ہیں۔

متعلقہ عنوان :