Live Updates

اب بھی وقت ہے عمران خان سیاسی جماعتوں اور قوم سے معافی مانگ لیں

عمران خان نے ہمیشہ سیاسی جماعتوں کو برا بھلا کہا،آج چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کوئی ان کو نہیں سن رہا، جو بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے۔گورنر حاجی غلام علی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 7 جون 2023 15:53

اب بھی وقت ہے عمران خان سیاسی جماعتوں اور قوم سے معافی مانگ لیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 07 جون2023ء) خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا ہے اب بھی وقت ہے عمران خان سیاسی جماعتوں اور قوم سے معافی مانگ لیں۔انہوں نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست میں انتقام کے حامی نہیں۔آج جو بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے۔حاجی غلام علی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ سیاسی جماعتوں کو برا بھلا کہا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

عمران خان جیل سے کیوں ڈر رہے ہیں۔اگر وہ کچھ دن جیل میں گزار لیں گے تو کچھ نہیں بگڑے گا۔آصف علی زرداری اور شریف برادران نے بھی جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔گورنر حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کوئی ان کو نہیں سن رہا اور اب تو صورتحال یہ ہے کہ ان کی مذاکراتی ٹیم بھی بھاگ گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کو کئی بار سمجھایا کہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کو نہ توڑیں لیکن ایک بھی نہ سنی گئی اور آج وہ پچھتا رہے ہیں۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پولس پر گرفتاریوں کے لیے زور نہیں دیا۔جو رہنما روپوش ہیں ان سے کہوںگا وہ واپس آجائیں اور عدالت کا سامنا کریں اگر، بے قصور ہیں تو باہر آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن کھل کر سامنے آگیا ہے، نوجوانوں کو پتا چل گیا ہے کہ ملکی سالمیت کس جماعت کو عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بے تحاشا سیاسی بھرتیاں ہوئیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 140 لوگوں کے لیے 945 ملازمین کام کر رہے ہیں سوات یونیورسٹی میں ایسے افراد بھرتی کیے گئے جنھوں نے ڈیوٹی تک جوائن نہیں کی اور وہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں ،میں نے وائس چانسلر کو خط لکھ کر صاف کہہ دیا کہ ایسے ملازمین کی تنخواہیں میں آپ سے وصول کروں گا۔

انہوں نے صوبے کے مالی بحران کے حوالے سے کہا کہ 10سال صوبے پر حکومت پی ٹی آئی نے کی۔گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ وفاق سے صوبے کے بقایا جات کے لیے بات چیت چل رہی ہے اور جون کے آخر تک پیسے مل جائیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات