اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدی کا گھرمسمارکردیا

جمعرات 8 جون 2023 14:46

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قیدی اسلام الفروح کا گھر مسمار کردیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ نے رام اللہ میں فلسطینی قیدی اسلام الفروح کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے مسمار کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محلے کے نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا، جس میں 16 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ فلسطینی قیدی اسلام الفروح کو گزشتہ سال 27 دسمبر کو مغربی القدس میں2مختلف مقامات پر بس سٹاپس کے قریب بم حملے میں ملوث ہونےکے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔رواں سال کے شروع سے مئی کے آخر تک اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مشرقی القدس میں 104 فلسطینی عمارتوں کو غیر لائسنس یافتہ قرار دے کر مسمار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :