ڈیرہ مراد جمالی،اوستہ محمد اور جعفرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 8 جون 2023 16:46

ڈیرہ مراد جمالی،اوستہ محمد اور جعفرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، ..
ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) جعفرآباد اور اوستہ محمد پولیس کی مشترکہ کاروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر مغوی فرقان اسلم ولد محمد اسلم قوم سومرہ کے اغوا و بلوچستان پولیس آفیسران IP محمد طیب عمرانی سمیت 05 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث مطلوب مٹھو شاہ گینگ کے ملزمان ابراہیم عرف ادھاڑی ولد بخشل عرف بخشو. اور محمد یعقوب عرف کاکو ولد عبدالمجید جو کہ سندھ بلوچستان کے قتل اور ڈکیتی مقدمات میں مطلوب متذکرہ بالا ملزمان کی پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد کے سندھ، بلوچستان بارڈر کی حدود تین پلی میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی جعفرآباد اور اوستہ محمد کی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی طرف سے بھی بھر پور جوابی فائرنگ کی گئی ایس ایس پی جعفرآباد محمد انور بادینی بھی اطلاع ملتے ہی اپنے ٹیم کے ہمراہ پولیس جوانان کی مدد کے لیے موقع پر پہنچے پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلہ کے دوران ملزمان ابراہیم عرف ادھاری اور یعقوب عرف کاکو زخمی ہوئے جن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف برآمد کرکے مزید کارروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔

\378