
مونس الہٰی کا جہانگیر ترین کی نئی جماعت پر طنز
استحکام پاکستان پارٹی میں 100 کے قریب لیڈر آ چکے ہیں اب بس ورکروں کا انتظار ھے، سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹ
محمد علی
جمعرات 8 جون 2023
23:36

مونس الہٰی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں 100 کے قریب لیڈر آ چکے ہیں اب بس ورکروں کا انتظار ہے۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی جہانگیر ترین کی نئی جماعت کے قیام پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں۔ واضح رہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی “ کا اعلان کردیا۔
(جاری ہے)
نئی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی “ کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ ہم ایک نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھنے آئے ہیں۔
ہمارا ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، میں ایک روایتی سیاستدان نہیں تھا، سیاست میں لیٹ آیا اور ایک مقصد کے تحت آیا تھا۔ ہم نے پی ٹی آئی کو ایک سیاسی قوت بنانے کیلئے دن رات محنت کی۔ 2013 کے الیکشن کے بعد ہم نے جماعت میں ایک نیا جوش جذبہ پیدا کردیا تھا۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی قوت بن جائے، جب بھی الیکشن ہوں نہ صرف پی ٹی آئی جیتے بلکہ اصلاھات بھی لائی جائیں۔ اصلاحات لانا ہمارا مقصد تھا، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا، حالات بدتر ہونے لگے اور مایوسی پھیلنا شروع ہوئی، تحریک انصاف کا مقصد بیرونی دنیا سے تعلقات کو ٹھیک کرنا اور احتساب کرنا تھا۔ لیکن یہ سب کچھ نہ ہوسکا۔ 9 مئی کے واقعات نے حالات کو یکسر تبدیل کردیا ہے، ہمیں نو مئی کے شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔ ہماری عظیم فوج کے گھرو ں میں حملے کئے گئے، ایم ایم عالم کا جہاز جلا دیا گیا۔ یہ صرف سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ قانونی کاروائی سے ایک ایسی مثال قائم کرنی ہوگی کہ کل کوئی بھی اس کی جرات نہ کرے۔ ہم اس صورتحال کو بڑھاوا دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم یہاں پر اس لئے اکٹھے ہوئے کہ پاکستان کومسائل کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کو آج ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو سیاسی تقسیم کو ختم کرے اور قوم کو امید کا قومی بیانیہ دے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات
-
پاکستان کو بھارت پر روایتی جنگ میں واضح اور فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
-
اسلام آباد میں بلیک آﺅٹ کرنے والی افواہوں کی تردید
-
ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
-
اللہ نہ کرے ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے. خواجہ آصف
-
پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے. عاصم افتخار
-
ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅںکے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
ملک کے تمام ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال
-
ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘واشنگٹن پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہیں کرئے گا. امریکی نائب صدر
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.