اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری کی پریس کانفرنس

جمعہ 9 جون 2023 22:41

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری  کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن ظفر بختاوری نے عوا م دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت کے لئے مراعات اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوا م دوست بجٹ پیش کرنے پر وفاقی وزیر خزانہ ر اسحاق ڈار اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے لئے جو مراعات دی گئی ہیں اس کو سراہتے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند کہتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ 17 بلین ڈالر سے کم ہو کر 4 بلین ڈالر رہ گیا ہے، سیلاب کی وجہ سے زراعت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا، آئی ٹی ، زراعت اور خواتین کے لیے جو اقدامات لینے کا اعلان کیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سولر پینل اور اور اس کے را میٹریل پر ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان خوش آئندہے۔ انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 30 فیصد اضافہ قابل تحسین ہے۔ آنے والے سال میں ہم اپنے ہدف حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا سال ترقی کا سال ہے، اس بجٹ میں ٹیکس ٹارگٹ 9200 ارب رکھا گیا ہے، تمام انڈسٹریز پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، ہم بطور تاجر اس بجٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔جبکہ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ بجٹ میں کافی مراعات دی گئی ہیں، ہم مزید تاجر دوست اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔