پی۔ایس۔ڈبلیو نے ای کامرس پر مشتمل عالمی اتحاد کی رکینیت حاصل کرلی

جمعرات 15 جون 2023 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2023ء) پی۔ایس۔ڈبلیو نے ای کامرس پرمشتمل ادارہ پین ایشیائین ای کامرس الائنس (پی-ای-ای) کی ایسوسیٹ رکنیت حاصل کرلی ہے جس کا مقصد جدید بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینا اور بہترین آئی ٹی انفراسٹریکچر اور لاجسٹک خدمات کو یقینی بنانا ہے۔ اس رکنیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او، سید آفتاب حیدر نے کہا ہے کہ پی۔

ایس۔ڈبلیو کا عالمی ای کامرس الائینس سے اتحاد ہمارے مقاصد کے حصول کے عین مطابق ہے جس کے زریعے پی۔ایس۔

(جاری ہے)

ڈبلیو مقامی اور عالمی سطح پر ایک سنٹر آف ایکسیلنس کے طور پر ابھرے گا اور جدید ترین بین الاقوامی سہولیات کو اس ملک میں عمل درآمد کروانے میں معاون ثابت ہو گا۔اس رکنیت سے پاکستان کے درمیانے اور چھوٹے درجے کے تاجر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں کاروبارکرنے کے مراحل میں آسانیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جس سے ای کامرس کا حجام اس سال کے اختتام تک 3۔6 ٹریلین ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ پی۔ایس۔ڈبلیو ملک میں درآمدات اور برآمدات کرنے کے مراحل کو آسان تر بنانے کے لیے کوشاں ہے جس کے فوائد پاکستانی کاروباری طبقہ کو ہونگی

متعلقہ عنوان :