گانا’’ تم کو دیکھا ‘‘نشے کی حالت میں 9 منٹ میں لکھا، جاوید اختر

جمعہ 16 جون 2023 22:56

گانا’’ تم کو دیکھا ‘‘نشے کی حالت میں 9 منٹ میں لکھا، جاوید اختر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2023ء) معروف گیت نگار ، مصنف و شاعر جاوید اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’’تم کو دیکھا‘‘ گانا نشے کی حالت میں 9 منٹ میں لکھا تھا۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چند مشہور گانے صرف 10 منٹ سے بھی کم وقت میں لکھے اور انہوں نے پرانے وقتوں کا مشہور ترین گانا 'تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا گانا صرف 9 منٹ میں لکھا تھا۔

انہوں نے کہا اس بات کو میں اتنے یقین سے اس لیے بول رہا ہوں کیونکہ میری اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی اکثر طنز کرتی ہیں کہ اگر پروڈیوسرز کو معلوم ہوتا کہ انہیں گانے لکھنے میں کتنا وقت لگتا ہے تو وہ انہیں معاوضہ دینے سے انکار کر دیتے۔ انہو ں نے کہا نے کہا کہ بھارتی فلم ڈائریکٹر یش چوپڑا کے اسسٹنٹ نے میرے پاس آکر درخواست کی کہ میں ان کی فلم کیلئے گانے لکھوں لیکن اس کے پاس پیسے نہیں تھے، میں نے گانا لکھنے پر حامی بھر لی، میں ان دنوں شراب بھی پیتا تھا اور چونکہ میں نے مفت میں کام کیا تھا اس وجہ سے گانا نامکمل رہ گیا اور وہ غریب ا ٓدمی ہر شام میرے پاس ا ٓکر گانا مانگا کرتا لیکن میں اسے مکمل نہیں کرپاتا۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہر شام ہم دونوں شراب پیتے اور رات دیر تک باتیں کرتے اور اگلے روز گانا مکمل کرنے کا ارادہ کرتے، پھر ایک رات اس غریب ا ٓدمی نے مجھ سے ایک بار پھر گانے کا پوچھا ، اس دوران میں نے 8 سے 9 گلاس شراب پی رکھی تھی پھر میں نے کاغذ اور قلم مانگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ یقین سے اس لیے بول سکتا ہوں کہ اس غریب ا ٓدمی کو ٹرین میں جانا تھا اور میں نے 9 منٹ میں گانا لکھ کر اسے تھما دیا۔ وہ گانا تم کو دیکھا تو خیال ا ٓیاتھا جسے جگجیت سنگھ نے گایا تھا۔

متعلقہ عنوان :