بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب کو 11 ویں برسی پر خراج عقیدت

جمعہ 16 جون 2023 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرحومہ فوزیہ وہاب غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل سیاستدان، پروقار شخصیت کی مالک اور ثابت قدم رہنما تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سرکردہ خاتون رہنما مرحومہ فوزیہ وہاب کو ان کی 11 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوزیہ وہاب کی پارٹی کے لیے خدمات طویل اور شاندار ہیں اور وہ قیادت و جیالوں کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔