پاکستان کو تیل کی ترسیل پر کوئی خاص رعایت نہیں دی گئی، روسی حکومت
پاکستان کیلئے وہی رعایت ہے جو دوسرے خریداروں کیلئے ہے، پاکستان نے خام تیل کیلئے ادائیگی چینی کرنسی میں کی، روسی وزیر توانائی
دانش احمد انصاری ہفتہ 17 جون 2023 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی وہی رعایت ہے جو دوسرے خریداروں کیلئے ہے۔
یاد رہے کہ روسی خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے ، جبکہ دوسری کھیپ آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے ۔چند روز قبل وزیر مملکت مصدق ملک نے بھی تصدیق کی تھی کہ روسی خام تیل کی خریداری کیلئے ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے ۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر سرکاری ریفائنریز کو روسی تیل فراہم کر رہے ہیں،اس کے بعد نجی ریفائنریز بھی لینا چاہیں تو روسی تیل لے سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے،پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں۔ روسی تیل لانے سے ہمارے انشورنس کاسٹ بڑھی ہے،ہمارا فائدہ بہت ہے لیکن کتنا فائدہ ہو گا یہ نہیں بتا سکتے۔ وزیر مملکت نے عندیہ دیا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں آذربائیجان سے سستی گیس بھی ملے گی۔ ادھر وفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ قومی سطح کا ایشو بنا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے حکومت کی سنجیدہ کوششوں میں اور بہتری لائی جائے گی،حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے خط بھی لکھے گی۔ان کے معاملے پر ہر پاکستان جذباتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا حق تھا کہ انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا موقع دیا جاتا ‘کیا ایک اٹیمی طاقت رکھنے والی ریاست سابق وزیراعظم کو عدالت میں نہیں لاسکتی؟ .تحریک انصاف
-
سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا تذکرہ
-
سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی
-
اسحاق ڈار کی بطورنائب وزیراعظم تقرری کے خلاف دائردرخواست خارج
-
غزہ کی صورت حال پر عرب رہنماؤں کی سمٹ آج بحرین میں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات، بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور عمران خان ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا دیئے
-
خیبر پختونخوا ہ میں صحت کی سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہیں،بیرسٹر سیف
-
نیدرلینڈز: دائیں بازو کی جماعتیں حکومت سازی پر متفق
-
پوٹن اور شی جن پنگ میں ملاقات: روس چین سے عسکری مدد کا خواہاں
-
نیب ترامیم کیخلاف سماعت،عمران خان کی چہرے پر تیز روشنی پڑنے کی شکایت
-
عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سکرین سے لی جانی والی تصویر پر عدالتی عملے اور اہلکاروں سے پولیس کی پوچھ گچھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.