Live Updates

ق*پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگرد حملوں میں اضافہ، اے این پی کا اظہار تشویش

ًپشاور میں منموہن سنگھ کا قتل انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے،سیاسی ڈرامہ بازیوں کی &بجائے عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئیے جو بدقسمتی سے نہیں ہے، ایمل ولی خان

اتوار 25 جون 2023 18:10

S پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صوبہ بھر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگرد حملوں میں اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج بھی ان لوگوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہورہی جو دہشتگردوں کے ساتھی تھے۔ پشاور میں منموہن سنگھ کے قتل اور شانگلہ میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجنیئر امیرمقام پر حملے کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ پشاور جیسے شہر میں اقلیتی برادری کے اراکین پر حملوں سے تاثر دیا جارہا ہے کہ پشاور محفوظ شہر نہیں۔

منموہن سنگھ کا قتل انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔رمضان المبارک میں دیال سنگھ کو قتل کیا گیا، یہ نامعلوم افراد کب تک نامعلوم رہیں گی ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں ن لیگ کے صوبائی صدر انجنیئرامیرمقام پر حملہ عمران نیازی کے ’فائٹرز‘ نے کروایا۔

(جاری ہے)

شکر ہے ن لیگ کے صوبائی صدر حملہ میں محفوظ رہے لیکن یہ سلسلہ کب تک ختم ہوگا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام، پولیس، سیاستدانوں، فوج سمیت پختونخوا کے ہر فرد نے قربانیاں دی ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ آج ایک بار پھر ہماری سرزمین کو دہشتگردی کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو واپس لانیوالوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔سیاسی ڈرامہ بازیوں کی بجائے عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئیے جو بدقسمتی سے نہیں ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات