پشاور میں من موہن سنگھ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

اتوار 25 جون 2023 20:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2023ء) خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں سکھ برادری کے افراد کو ٹارگٹ کیا جانے لگا ہے، گزشتہ روز ایک اور شہری منموہن سنگھ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو یکہ توت میں سکھ شہری منموہن سنگھ کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق منموہن سنگھ نامی شخص رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنا دیا۔پولیس نے من موہن سنگھ کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا، مقدمے میں7اے ٹی اے اور 302 کی دفعات شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی پشاور کے علاقے کاکشال کے علاقے میں بھی ایک سکھ شہری کو زخمی کیا گیا تھا۔