}بے نظیر شہید کرشماتی شخصیت کی حامل خاتون تھیں : ملک عابد اعوان

اتوار 25 جون 2023 20:55

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2023ء) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ بے نظیر شہید صرف پیپلز پارٹی کے جیالوں کی نہیں بلکہ نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشا کے پورے خطے کے لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل تھیں وہ کس قدر کرشماتی شخصیت کی حامل خاتون تھیں اس کا ذکر خود ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب میں کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے خود قطار میں لگ کر بے نظیر شہید کے ساتھ ملاقات کی تھی اور ان سے گفتگو کرکے مجھے پتہ چلا تھا کہ یہ خاتون ایک غیر معمولی صلاحتیوں کی حامل خاتون ہیں اور لیڈرشپ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں بطور کارکن اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں بی بی شہید کا ورکر ہوں اور ان کی پارٹی کے لیے کام کررہا ہوں بلاشبہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور آج کے دور کے بہترین لیڈر ہیں