پی پی پی ضلع ہری پورنے قومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

پیر 3 جولائی 2023 21:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2023ء) پی پی پی ضلع ہری پورنے قومی وصوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی صدر پیپلز لائرز فورم سید نئیرحسین بخاری کی ہدایت پرپاکستان پیپلزپارٹی الیکشن بورڈ ضلع ہری پور کا اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا ،جس میں آئندہ جنرل الیکشن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی اور امیدواروں سے 6 جولائی تک درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

اجلاس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 17 ہری پور سید علی زوار نقوی ،خانپور سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 44 افتخار عباسی نے اپنی درخواستیں ضلعی صدر کے پاس جمع کروادیں۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ جاوید، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری شیخ فیاض حسین، ضلعی نائب صدر سید نثار حسین شاہ،پی ایل ایف کےصدر خورشید اظہرایڈووکیٹ سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔