عام انتخابات، اے این پی کاپانچ قومی ،سات صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

منگل 4 جولائی 2023 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے عام انتخابات کیلئے مزید امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ نے پانچ قومی اسمبلی جبکہ سات صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کا اعلان کردیاہے۔ این اے 2 سوات سے محمد ایوب خان اشاڑی اور این اے 6 لوئر دیر سے حسین شاہ خان یوسفزئی امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

این اے 9 ملاکنڈ سے اعجاز علی خان، این اے 34 نوشہرہ سے میاں بابر شاہ کاکاخیل جبکہ این اے 39 بنوں سے نورانی خان اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 21 ملاکنڈ سے اظہار خان، پی کے 26 شانگلہ سے متوکل خان، پی کے 62 چارسدہ سے شہزادالدین اور پی کے 83 نوشہرہ سے انجینئر حامد خان امیدوار ہوں گے۔ پی کے 95 کرم سے پیر ذوالفقار علی بھٹو، پی کے 100 بنوں سے اصغر نواز ایڈوکیٹ جبکہ پی کے 101 بنوں سے ولی اللہ وزیر کو امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے بورڈ اراکین کی مشاورت سے امیدواران ک ناموں کی منظوری دے دی ہے۔