ٹ*ہارون بلور شہید کی پانچویں برسی پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب

جمعہ 7 جولائی 2023 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2023ء) ہارون بلور شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر الحاج ملک طارق اعوان کی طرف سے ان کے مقبرہ پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کی گئی، انٹر نیشنل وصدارتی امن ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ شہید بشیر بلور کے فرزند ہارون بلور شہید نے بھی شہادت نوش فرمائی ہارون بلور شہید کی پشاور کی ترقی وخوشحالی کے لئے جو خدمات ہے وہ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی بلور برادران نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام کے لئے جو کام کئے وہ قابل ستائش ہے الحاج ملک طارق اعوان کا کہنا تھا کہ آج فرزند پشاورشہید ہارون بلور کی پانچویں برسی ہے اور ہم نے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مقبرہ پرقرآن خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی دعائیہ تقریب میں الحاج ملک طارق اعوان ،سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور ،ملک زرداد جہانگیر اعوان ،ملک رئوف فائونڈیشن کے چیئرمین ملک رئوف اعوان ،ملک اشتیاق اعوان ،ملک اقبال اعوان ،ملک شکیل اعوان ،ملک عبدالوہاب اعوان ،عابد اللہ خان یوسفزئی ،ارسلان خان ،سینٹرحاجی ہدایت اللہ خان،صدر گل ،صابر شاہ لالہ ،ممتاز سماجی شخصیت لیاقت علی خان،سابقہ ناظم وسیم نواز ،کونسلر گل سخی ،نواب خان ،عصمت اللہ خان،نوید جان درانی ،حاجی عارف ،شاہنواز خان ان کاکہناتھا کہ شہید ہارون بلور ہمیشہ پشاور کے عوام کے دلوں میں زندہ رہے گے ا ور ان کی کاوشیں کبھی فراموش نہیں ہونگی ان کاکہناتھا کہ ہارون شہید خوش اخلاق ،ذہین ،اعلی تعلیم یافتہ نوجوان تھے ان کاہم سے جلد بچھڑجانا ایک سانحہ ہے اور ان کا خلامشکل سے پر ہوگا میں ان کی بیوہ محترمہ ثمربلور ،ان کے بیٹے دانیال بلور اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اللہ تعالی شہید کوجنت الفردوس میں بلندمقام اور اعلی درجہ عطافرمائی