سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سخاکوٹ میں حکومتی اتحادی پارٹیوں کی احتجاجی ریلی

جمعہ 7 جولائی 2023 22:00

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2023ء) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سخاکوٹ میں حکومتی اتحادی پارٹیوں کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد ایصال خان، جمعیت علماء اسلام کے تحصیل آمیر مولانا حبیب الحسین،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر اور متحدہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین حمید خان لالا سمیت دیگر قائدین کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے سویڈن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور سخاکوٹ بازار کا چکر لگانے کے بعد بس سٹاپ پر بڑا جلسہ منعقد کیا جس سے وفاقی وزیر مملکت اور پی پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ،،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج محمد ایصال خان، جمعیت علماء اسلام کے تحصیل آمیر مولانا حبیب الحسین،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین حمید خان لالا، جماعت اسلامی ملاکنڈ نائب آمیر مولانا جمال الدین، پی پی پی کے تحصیل جنرل سیکرٹری محمد یونس اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی اسماعیل خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔