سرگودھا ڈویژن میں صحافتی امور کے حل کے لیے تین رکنی کمیٹیاں تشکیل

پیر 10 جولائی 2023 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2023ء) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب نے سرگودھا ڈویژن میں صحافتی امور کے حل کے لیے تین رکنی کمیٹیاں تشکیل دی دیں جس کے مطابق ایکریڈیشن کارڈ کمیٹی چیئرمین ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سرگودھا ڈویژن شہزاد ورک اور ممبران صدر سرگودھا پریس کلب مہر آصف حنیف اورصدر سرگودھا یونین آف جرنلسٹس شیخ محمد رضوان ہونگے جبکہ جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کے چیئرمین شہزاد ورک اور ممبران صدر پریس کلب مہر آصف حنیف اور تحصیل بھلوال سے مرزا اسلم بیگ کو مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :