سردارمحمد خان لغاری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی

جمعہ 14 جولائی 2023 21:31

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2023ء) ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 192 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری نے پاکستان تحریک انصاف سے اپنا راستہ جدا کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ویڈیو پیغام میں سردار محمد خان لغاری نے کہا کہ میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات خصوصا فوجی تنصیبات پر جو حملے کئے گئے اور شہداء کی بے حرمتی کی گئی ان کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور اپنی راہیں پاکستان تحریک انصاف سے جدا کرتا ہوں۔

انہوں کہا کہ یہ فیصلہ میں نے اپنے علاقے، حلقے کی عوام اور قوم کی بہتری کے لئے کیا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی علاقے اور قوم کی بہتری کو مد نظر رکھ کر کروں گا۔سردار محمد خان لغاری 2018 کے عام انتخابات میں ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 192 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔واضح رہےکہ سردار محمد خان لغاری ڈیرہ غازی خان کے سابق ضلع ناظم سردار مقصود خان لغاری(مرحوم)کے صاحبزادے ہیں۔