غازی یونیورسٹی میں تصانیف کی رونمائی،نامور شخصیات کی شرکت

ہفتہ 15 جولائی 2023 10:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2023ء) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں نامور شاعر عزیز شاہد کے نئے شعری مجموعہ ”چا ک“ ، غازی یونیورسٹی (شعبہ سرائیکی) کے طلبا کی نئی کتاب ”تل پھل“ اور سرائیکی و بلوچی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرائیکی جریدہ ”دَرسال“ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔اس موقع پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، پروفیسر ڈاکٹر نجیب حیدر ملغانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبلی شب خیز غوری، سینئر قانون دان ملک سلیم سمیت شہر کی دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ عزیز شاہد، ڈاکٹر راشدہ قاضی اس خطے کی مادری زبانوں کی ترویج میں دن رات کوشاں ہیں ان کے ادبی رسالے اور شعری مجموعہ کے اجراء سے طلباء و طالبات مثبت سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہیں اور ان کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شبلی شب خیز غوری نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہل قلم کا بڑا ہاتھ ہے،نوجوان نسل کو ادب کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزیز شاہد ہمارے خطے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرنجیب حیدر نے عزیز شاہد سرائیکی خطے کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے سرائیکی ادب کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں عزیز شاہدنے اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی اس موقع پر خواجہ فرید سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ لغاری، ڈاکٹر اللہ بخش گلشن،ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ ادبی رسالے کے اجراء سے یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

اس موقع پر راحیل راول اور اسلم کلاچی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر خوب دادسمیٹی۔تقریب میں سینئر صحافی طارق خان برمانی،ارشاد ناصر،شخ اسماعیل،مرتضی نذیر،اسلم وارثی، مختار مونس،اعجاز کھوکھر، شجر ڈیروی،شفیق سجاد،اکمل عمران اکمل،ڈاکٹر جمیل، اخوند سعد، سکندر اقبال کھوسہ مدیر اعلی تل پھل سمیت یونیورسٹی کے طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔